اسلام آباد : پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ دو ہفتے پہلے وزیراعظم شہباز شریف استعفی دے رہے تھے ، پیپلز پارٹی ہاتھ ہٹالے تو صبح حکومت ختم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی واقعات کاذکرکرکےیہ لوگ کب تک قوم کوبےوقوف بنائیں گے، حکومت اپنی کارکردگی سامنےرکھےاب تک کیااچھاکام کیاہے، ڈیڑھ سال ہوگیابےگناہ سیکڑوں لوگ آج بھی جیل میں ہیں.
عامر ڈوگر نے انکشاف کیا کہ دو ہفتے پہلے وزیراعظم شہبازشریف استعفی دے رہے تھے، صبح بھی ن لیگ کی حکومت ختم ہوسکتی ہے اگر پیپلزپارٹی یا ان کے اتحادی ہاتھ ہٹالیں۔
انھوں نے بتایا کہ بہت ساری چیزیں ن لیگ کے کنٹرول میں نہیں، نوازشریف نے جوبات کی اس کے تناظر میں دیکھیں سب سمجھ آجائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہےتواس کافائدہ عوام کوبھی ملناچاہیے، عام آدمی سےپوچھ لیں مہنگائی میں کتنی کمی آئی ہے، عوام کی قوت خریدمیں کمی آئی ہےمہنگائی میں کمی نہیں آئی۔
انھوں نے کہا کہ جب سےرجیم چینج ہوئی ہےکہ کیاپاکستان دن بدن نیچےنہیں جارہا، ہمیں بیساکھیوں والی حکومت نہیں چاہیے تھی، فارم 47 نہیں چاہیے تھا، الیکشن ٹریبونلزکوکام کرنے دیں،موجودہ حکومت خود گرجائے گی۔
جلسوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارےدورحکومت میں کسی کوبھی جلسےیاجلوس سےنہیں روکاگیا، عجیب منطق ہےجماعت اسلامی کودھرنےکی اجازت ہےہمیں جلسےکی نہیں، 8ستمبرکوجلسہ کرنے دیں،اسلام آباد کی تاریخ کابڑاجلسہ ہوگا۔
9 مئی سے متعلق انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتے،دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائیگا، جوڈیشل کمیشن بنالیں قوم کوبھی پتہ چل جائےگاکون کیاکررہاتھا، جوڈیشل کمیشن بنائیں حقائق سے پردہ اٹھائیں، ہم ذمہ دارہیں توسزا دیں۔