’’اسے کہتے ہیں ورلڈ کلاس بولنگ!‘‘

سری لنکا کے خلاف بھارتی بولرز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا جس پر سابق پاکستانی بولر محمد عامر نے بھی انھیں سراہا ہے۔

اپنی بولنگ سے کئی بار بھارتی بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچانے والے اور انھیں مشکل صورتحال سے دوچار کرنے والے پاکستانی بولر محمد عامر نے آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی بولرز کی بہترین بولنگ کو عالمی معیار کا قرار دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ’بھارتی بولرز کی جانب سے ورلڈکلاس بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسے کہتے ہیں ورلڈ کلاس بولنگ۔‘

عالمی کپ کے میچ میں بھارتی بولرز کے آگے سری لنکن بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 357 رنز کا تعاقعب کرتے ہوئے محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

محمد شامی نے سری لنکن بیٹرز کو بے بس کرتے ہوئے صرف 18 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج نے بھی 16 رنز دے کر 3 شکار کیے۔