لاہور : باکسر عام خان نے اہلیہ اور گھر والوں کو خبردار کر دیا کہ جھگڑا ختم کریں نہیں تو شوہر اور بیٹے کو کھو دیں گے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان بالآخر اپنی اہلیہ اور گھر والوں کے تنازعے پر بول پڑے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی زوجہ کے بیانات پر معذرت خواہ ہوں۔
عامر خان نے کہا کہ وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتے، یہ کوئی ریلیٹی شو نہیں ،میرا خاندان اور اہلیہ میرا نام بدنام کررہے ہیں، میری بیوی میری بیوی اورمیرے والدین میرے والدین ہیں، جو بھی غلط فہمیاں ہوئیں انہیں نجی رکھا جانا چاہیے تھا۔
باکسرعامرخان نے خبردار کیا کہ بہت ہوگیا دونوں جانب سے بچکانہ حرکتیں بند کی جانی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ والدین اپنا بیٹا اور اہلیہ اپنا شوہر کھودے۔
یاد رہے چند روز قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ کچھ عرصہ پہلے اپنے سسرال والوں کی جانب سے خود پر کیے جانے والے مظالم کو سوشل میڈیا پر چند تصاویر کے ذریعے شئیر کیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں ان پر تشدد کیا جاتا ہے اور مجھے طلاق دلوانے کے لیے عامر پر زور دیا گیا۔
سنیپ چیٹ پر فر یال مخدوم کا کہنا تھا کہ اگر بہو کو برا بھلا ہی کہنا ہوتا ہے تو بیٹے کی شادی ہی کیوں کرتے ہیں۔
جس کے بعد باکسر عامر خان کی والدین نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے فریال پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا اسے ہمیشہ اپنی بیٹی کی طرح سمجھا ہے”۔
واضح رہے کہ 2013 میں فریال اور عامر کی شادی ہوئی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔