معروف بالی ووڈ اداکار نے بیٹی آئرا خان کی شادی پر دولہا نوپور نے رننگ کے بعد خود ڈھول بجاتے ہوئے بارات لے کر پہنچ گئے۔
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بڑی بیٹی آئرا خان گزشتہ روز بالی وڈ کے جم ٹرینر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔
View this post on Instagram
آئرا خان کی شادی کی مختصر تقریب ممبئی کے علاقے باندرہ کے تاج لینڈز اینڈ میں منعقد کی گئی، شادی رجسٹرڈ کروانے کے موقع پر جوڑے کے والدین، قریبی رشتے دار اور چند دوست شریک تھے۔
تاہم اس شادی سے پہلے دلہے کی انٹری نے سوشل میڈیا کی لائم لائٹ کو اپنے نام کرلیا، عامر خان کے داماد پہلے کئی میل رننگ کرتے ہوئے وینیو پر پہنچے۔
View this post on Instagram
8 کلومیٹر بھاگنے کے بعد تاج اینڈز ہوٹل کے باہر بارات اور دیگر باراتیوں کیلئے ڈھول ڈھمکے کا انتظام کیا گیا تھا، جہاں نوپور نے انتہائی جوش و خروش کیساتھ ڈھول بھی بجایا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان نے خود بارات کا استقبال کیا، انہوں نے بیٹی کے جیون ساتھی کو دیکھتے ہی انہیں گلے لگا کر خوش آمدید کہا جبکہ دیگر باراتیوں کیساتھ مسکراتے ہوئے ہاتھ بھی ملایا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ آئرا خان کے شوہر ان کے اور ان کے والد عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں، نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا۔