ماڈل گرل سمیرا سے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد باکسر عامر خان کا ازدواجی تعلق خطرے میں پڑ گیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم ایک دوسرے سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ان کا ازدواجی تعلق خطرے میں پڑ گیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عامر خان اور فریال کبھی دبئی اور کبھی لندن میں علیحدہ علیحدہ گھروں میں وقت گزار رہے ہیں اور فریال مخدوم یہ سوچ رہی ہیں کہ آیا انہیں عامر خان کے ساتھ 10 سالہ ازدواجی تعلق کو ختم کرنا چاہیے یا نہیں۔
خان فیملی کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ فریال مخدوم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وقت لے رہی ہیں کیونکہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں، اور سوچ رہی ہیں کہ وہ اور عامر کس طرح علیحدہ رہ کر بچوں کی پرورش کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان ماڈل گرل کے ساتھ ٹیکسٹ میسج اسکینڈل پرفریال مخدوم سےمعافی مانگ چکےہیں، دونوں کی شادی مئی دوہزارتیرہ میں ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ باکسر عامر خان نے ماڈل گرل سمیرا سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔