عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، عامر میر

عامرمیر

لاہور: نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے کہا کہ دہشت گردوں کی حوالگی کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے جمعرات کی دوپہر دو بجے سے پہلے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چالیس دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے چار سو پولیس اہلکاروں کو آنے کی اجازت دیں میڈیا بھی ساتھ ہوگا۔

عامیر میر کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ سے معلومات ملیں کہ بیس سے چالیس دہشت گرد زمان میں موجود ہیں، دو نیازی بھی مطلوب ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد سعید کی لوکیشن بھی زمان پارک میں ٹریس کی گئی تھی، جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کا زمان پارک سے رابطہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی ماسٹر مائنڈ ہیں، جناح ہاؤس پر حملے میں شامل افراد کا ٹرائئل فوجی عدالت میں ہوگا۔