اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر سیفران انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورکاافغانستان سے متعلق بیان بغاوت کےزمرےمیں آتاہے، کارروائی ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر سیفران انجینئر امیر مقام نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے متعلق بیان بغاوت کےزمرے میں آتا ہے، وزیراعلیٰ کےپی کےبیان پرکارروائی ہونی چاہیے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی میں جوہورہا ہے، وہ پی ٹی آئی کےگزشتہ ادوارکےاثرات ہیں، وزیراعلیٰ کے اپنے حلقے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیایہ کالعدم تنظیموں سےبات کرناچاہتےہیں؟ ملک میں بات کرکےمانیں ماضی میں ان سےغلطی ہوئی، افغانستان سےپاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے ، وزیراعلیٰ کےپی ان سے کیا بھیک مانگیں گے؟
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نےخواتین پربات کرکےپختون روایات کی نفی کی، ان کواپنےحلف کی پاسداری کرنی چاہیے۔