ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ نہ دیکھنے کی وارننگ ے دی گئی۔
گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی اور اب اتوار کو اس کا مقابلہ دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔
سیمی فائنل میچ کے دوران انوشکا شرما، جان ابراہم، رنبیر کپور سمیت دیگر نامور بالی وڈ شخصیات نے اسٹیڈیم پہنچ کر میچ دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔
میچ کے بعد امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ جب میں میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں۔
T 4831 – when i don't watch we WIN !
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) November 15, 2023
میگا اسٹار کے مذکورہ ٹوئٹ پر صارفین نے تبصرے لکھے جو خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ صارفین نے ان کو وارننگ دی ہے کہ آپ ایونٹ کا فائنل میچ مت دیکھیے گا کہیں بھارت ہار نہ جائے۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ آپ اتوار کے روز آنکھوں پر پٹی باندھ لیجیے گا۔ دوسرے نے ان سے گولڈن پاس واپس لینے کا مطالبہ کیا جو انہیں فائنل میچ کیلیے خصوصی طور پر جاری کیا گیا ہے۔