امیتابھ بچن نے مداحوں کو وارننگ دے دی

امیتابھ بچن کو گرفتار کر لیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جلسہ (رہائشگاہ) کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کو وارننگ دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے مداح ہر اتوار کو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوتے ہیں یہاں تک کہ بگ بی بھی اپنے گھر سے باہر نکلتے ہیں اور ہاتھ لہرا کر مداحوں کے سلام کا جواب دیتے ہیں۔

امیتابھ بچن کی جانب سے یہ روایت برسوں سے چلی آرہی ہے تاہم اب انہوں نے مداحوں کو پہلے سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 7 مئی کو ان کے گھر کے باہر نہ جمع ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری دیگر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی ہیں میں پانچ بجکر پینتالیس منٹ تک گھر واپس آتا ہوں لیکن اس میں کبھی تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ مداح جلسہ (رہائشگاہ) نہیں آئیں کیونکہ میں مصروف ہوں اس لیے دور رہنے کے لیے پیشگی انتباہ کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر جلسہ کے باہر مداحوں کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن جلد ہی پربھاس اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ان کی آنے والی فلمیں ٹائیگر شیروف کے ساتھ سیکشن 84 اور گنپتھ ہیں۔