ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نئی فلم ’بدلہ‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوجو گھوش کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’بدلہ‘ میں امتیابھ بچن اور تپسی پنو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں یہ فلم 8 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ لیجنڈری اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بدلہ لینا ہر بار صحیح نہیں ہوتا لیکن معاف کردینا بھی ہر بار صحیح نہیں ہوتا‘۔
Badla lena har baar sahi nahi hota, lekin maaf kar dena bhi har baar sahi nahi hota .#BadlaTrailerTomorrow@Taapsee @sujoy_g @iamsrk @gaurikhan @SunirKheterpal @PuriAkshai @_GauravVerma @RedChilliesEnt @iAmAzure pic.twitter.com/igzO039m9X
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) February 11, 2019
ایک اور ٹویٹ میں بگ بی نے تپسی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان اور اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’ہمارے پاس بھی آپ کے لیے ایک پوسٹر ہے‘۔
قبل ازیں شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’آپ تیار رہیں!!! میں بدلہ لینے آرہا ہوں‘۔
Arey bhai @iamsrk, Badla lene ka time toh nikal gaya .. Ab toh sab ko Badla dene ka time hai . https://t.co/iJIFfPgQxi
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) February 11, 2019
امیتابھ بچن نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بدلہ لینے کا وقت تو گیا اور اب تو سب کو بدلہ دینے کا وقت ہے‘۔
دوسری جانب تپسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنگ خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے غلط چیز مانگ لی، اب تو فلم بن گئی، پھر بھی اگر کچھ لینا ہے تو بدلہ کا پوسٹر لے لیں‘۔
.@iamsrk Galat cheez maang li aap ne… ab toh ban gayi film. Par phir bhi kuch lena hi hai toh ye Badla ka poster hi le lijiye! @SrBachchan looking great here. #BadlaTrailerTomorrow @sujoy_g pic.twitter.com/qEvZVOlo8b
— taapsee pannu (@taapsee) February 11, 2019
امیتابھ بچن، تپسی اور شاہ رخ خان نے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ فلم کا ٹریلر 12 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔