اداکارہ عمارہ چوہدری پروفیشنل پائلٹ بن گئیں

عمارہ چوہدری

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عمارہ چوہدری پروفیشنل پائلٹ بن گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عمارہ چوہدری نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں طیارے کے پاس کھڑے ہوکر لائسنس تھامے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عمارہ چوہدری نے قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی سالگرہ کا انتظار کررہی تھی، اللہ کی اس عظیم نعمت کو آپ سب کے ساتھ بانٹنے کے لیے، آخرکار لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ بن گئی ہوں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور انہیں مبارک باد دی جارہی ہے۔

اس سے قبل عمارہ چوہدری نے اس حوالے سے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کامیابی کے ساتھ پرائیوٹ پائلٹ تو بن گئی ہیں لیکن ابھی ان کا کمرشل پائلٹ بننے کا خواب پورا ہونا باقی ہے جس کے لیے انہوں نے فارمل ٹریننگ کرنا شروع کردی ہے۔

اداکارہ نے باقاعدہ پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد پائلٹ کا یونیفارم پہنے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عمارہ چوہدری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بلا‘ سمیت متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔