سری نگر: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دنیا کو جاننے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، ایکشن لیا جائے اور کشمیر کو بولنے دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں رابطوں پر پابندی اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے کشمیر کو بولنے دو کے نام سے مہم شروع کردی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 80 لاکھ کشمیریوں کے لیے ذرائع مواصلات 5 اگست سے بند ہیں، دنیا کوجاننے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیرمیں کیا ہو رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کوانسانیت کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایکشن لیا جائے اور کشمیرکو بولنے دیا جائے، غیرمشروط طور پر کمیونی کیشن بلیک آؤٹ ختم کیا جائے۔
مقبوضہ کشمیرمیں 36ویں روز بھی کرفیو
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 36ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔