سعودی عرب میں جمعرات 20 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت نے شہریوں، مقیم غیرملکی مسلمانوں سمیت مملکت میں موجود تمام مسلمانوں نے 20 اپریل جمعرات کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایک بیان عدالت نے شہریوں سے کہا ہے کہ 20 اپریل بروز جمعرات بمطابق 29 رمضان المبارک کو مملکت بھر میں شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔
چاند دیکھنے کے لیے مملکت میں مروجہ طریقے اپنائے جائیں اور چاند نظر آنے کی صورت میں گواہی قریبی عدالت میں دی جائے۔
وزارت ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے اور غیرمنافع بخش اداروں میں عیدالفطر کی 4 تعطیلات ہوں گی۔ عید تعطیلات جمعرات 29 رمضان بمطابق 20 اپریل کی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد سے شروع ہو جائیں گی۔