مشہور شخصیات کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ہر کسی کو رہتی ہے مگرچند لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو معروف شخصیات کو اپنا کیمرہ دے کر تصویر بنانے کی گزارش کرتے ہیں۔
عام طور پر اس طرح کے واقعات مذاحیہ ویڈیو (پرینک) کے طور پر ریکارڈ کیے جاتے ہیں مگر حالیہ دنوں کرکٹ کی دفاعی چیمپئن ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ساتھ مزیدار واقعہ پیش آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 7 کرکٹ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکی پونٹنگ موبائل ہاتھ میں لیے دو خواتین کی تصاویر بنا رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ایک مداح رکی پونٹنگ اور خاتون کرکٹر میل میکلوگھلن کے گرد چہل قدمی کررہی تھی کہ اسی دوران انہوں نے تصویر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جیسے ہی دونوں کھلاڑی راضی ہوئے تو خاتون مداح نے اپنا موبائل رکی پونٹنگ کو دے کر گزارش کی کہ آپ ہماری تصویر بنا دیں۔
A fan walks up to Ricky Ponting and @Mel_Mclaughlin, asking for a picture…
And then hands the phone to Ricky so he can take the photo 😂 pic.twitter.com/PqXQ1xQlK0
— #7Cricket (@7Cricket) November 29, 2019
یاد رہے کہ رکی پونٹنگ کا شمار دنیا کے اُن کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم کو دفاعی چیمپئن بنایا۔