غزہ پر حملہ اسرائیل کیلیے عالمی حمایت کو ختم کرسکتا ہے‘

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ غزہ پر حملہ اسرائیل کےلیے عالمی حمایت کو بھی ختم کرسکتا ہے۔

اپنے بیان میں اوباما نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک اسرائیل کیلئے بیک فائرہو گا اسرائیل عالمی قانون کی پاسداری کرے اور عام شہریوں کو ٹارگٹ نہ کرے۔

اوباما نے کہا کہ غزہ پراسرائیلی حملہ آئندہ فلسطینی نسلوں کارویہ سخت کرے گا۔

اس سے قبل اپنے بیان میں اوباما نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی حملے طویل مدتی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی اور کھانا بند کرنے سے فلسطینیوں کے رویے مزید سخت ہو جائیں گے، محاصرے سے اسرائیل کو حاصل بین الاقوامی حمایت بھی کمزور پڑجائے گی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر کے عہدے پر براجمان جوبائیڈن امریکا کو ورلڈ وار تھری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔