ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلیے ایف بی آر کا اہم کارنامہ

ٹیکس گزاروں کوسہولت دینےکےویژن کی تکمیل میں ایف بی آر نے اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا خودکار نظام سٹرو متعارف کرا دیا۔ ٹیکس گزاروں ‏کوشفاف انداز سے انکم ٹیکس ریفنڈز کی بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی ممکن ہو گی۔

انکم ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی پہلی ادائیگی کیلئےسٹرو خودکار نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ممبر آئی ‏آرآپریشنز نےانکم ٹیکس ریفنڈکلیمز ادائیگی کے خودکار نظام کا افتتاح کیا۔

Image

کلیمز کی ادائیگی ایف بی آر، اسٹیٹ بینک میں وی پی این کےذریعے ہو گی۔ نئےنظام ‏کےاجراسےٹیکس نظام میں انسانی مداخلت مزیدکم ہوجائےگی۔ کاروباری کمیونٹی کو بروقت ‏ٹیکس ریفنڈ ادائیگی سےریلیف ملےگا۔ ‏

اس حوالے سے ادارے کا کہنا ہے کہ ایف بی آرخودکارنظام اداروں کےدرمیان قائم کرنےکیلئےپرعزم ‏ہے جب کہ ودہولڈرز کیلئے بھی اس خودکار نظام کو متعارف کیاجائےگا۔