الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو الیکشن 2024 کی مشق کرانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخاب کرانےکیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی کا رکردگی جانچنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ریٹرننگ افسران 26 جنوری کو الیکشن کی مشق کریں گے جس کے لیے آراوز 25 جنوری تک فارم 28 اور 33 پریزائیڈنگ افسران کو پہنچادیں گے۔
پہلےسے تیار کردہ فرضی فارم 45 تمام ریٹرننگ افسران کو 25 جنوری تک پہنچا دیا جائےگا۔ 26 جنوری کو آراوز پریزائیڈنگ افسران کو نتائج موبائل ایپ کے ذریعے دینےکی ہدایت دیں گے۔
ای ایم ایس آپریٹرز 26 جنوری شام 5 بجےکے بعد فارم 45 کی ڈیٹا انٹری شروع کریں گے۔ فارم 45 پر کرنے کے بعد آپریٹرز فارم 47 کی ڈیٹا انٹری کریں گے۔
آپریٹرز یقینی بنائیں گے تمام پریزائیڈنگ افسران نے موبائل ایپ سے ڈیٹا حذف کر دیا۔