عوام کو ریلیف دینے کیلیے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

رمضان

وزیراعظم کی ہدایت پر رمضان میں عوام کو ریلیف دینےکیلئےپنجاب حکومت کا اہم اقدام، آٹا، ‏چینی، سبزیوں سمیت منتخب اشیا ضروریہ پر سبسڈی کیلئےخصوصی پیکج کی تیاری شروع کر دی ‏گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رمضان پیکج کیلئے سفارشات تیاری کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا ‏جس میں وزیر صنعت ، چیف سیکرٹری، محکمہ زراعت،صنعت،لائیواسٹاک کےسیکرٹریز نے شرکت ‏کی جب کہ اجلاس میں کمشنرلاہور،ڈائریکٹرفوڈ،ڈی جی پی آر اور کین کمشنر پنجاب بھی شریک ‏ہوئے۔

اجلاس میں رمضان بازاروں میں اشیا کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کیلئےمختلف تجاویز پر غور کیا ‏گیا۔ صوبائی وزرا اور محکموں کےسیکرٹریز کو مانیٹرنگ کےفرائض تفویض کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم نے کہا کہ عام آدمی کوزیادہ ریلیف دینےکیلئےہرممکن اقدامات کئےجائیں ‏گے، رمضان پیکج کیلئےسفارشات کو جلدازجلدحتمی شکل د ی جائے گی۔

چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ صارفین کوریلیف کیلئےرمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کئےجائیں، ‏رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئےجدیدٹیکنالوجی کو بروئےکار لایا جائے۔