بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں جبکہ دنیا بھر سے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی نے 2017 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اننت امبانی دمے کی بیماری کا شکار تھے جس کے باعث انہیں بہت زیادہ سٹیر وائڈز لینا پڑتے تھے۔
اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی کے مطابق دمے کے بیماری کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کے باعث اننت امبانی کا وزن بہت تیزی سے بڑھ گیا تھا۔
بیماری کے باعث اننت امبانی کا وزن 208 کلو تک پہنچ گیا تھا، تاہم اُن کے فٹنس کوچ ونود چنا کی جانب سے انہیں وزن کم کرنے کے لئے پوری معاوت فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں انہوں نے صرف 18 ماہ میں 108 کلو وزن کم کر لیا۔
انٹرویو میں فٹنس کوچ ونود چنا کا کہنا تھا کہ اننت امبانی کے لیے ڈائیٹ پلان تیار کیا تھا جس کے مطابق وہ صحت مند کھانا کھانے لگے تھے۔
اننت امبانی اس ڈائٹ پلان کے تحت ایک دن میں 1200 سے 1500 کیلوریز استعمال کرتے تھے، اس کے علاوہ اُن کے کوچ نے سخت ورزش کا پلان بھی تیار کیا جس میں یوگا اور کارڈیو جیسی ورزشوں کو شامل کیا گیا تھا۔
اننت امبانی ایک دن میں 21 کلومیٹر تک واک کرتے تھے، اس کے علاوہ وہ ہر روز چھ گھنٹوں تک ورزش کرتے جس سے اُن کے جسم کی چربی کم ہوتی اور بڑی مقدار میں کیلوریز جلتی تھیں۔
مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی، ڈھائی ہزار پکوانوں کا مینیو تیار
اس سارے فٹنس پلان پر مکمل عمل کر کے اننت امبانی نے 18 ماہ کے دوران 108 کلو وزن قدرتی طریقے سے کم کرلیا تھا۔