خوفناک زلزلہ: اینڈرائیڈ فون صارفین کا محافظ بن گیا

پاکستان ، بھارت ، چین ، قازقستان ، افغانستان سمیت کئی ممالک میں گذشتہ روز 7.7 شدت کے زلزلے نے عوام میں سخت خوف وہراس پھیلایا۔

زلزلے کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوزں زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم زلزلے سے چند لمحے ایںڈرائید فون پر زلزلے سے متعلق آگاہی پیغام شیئر کیا گیا تھا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس الارمنگ پیغام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور صارفین اب ٹوئٹر پر ایک دوسرے کے ساتھ گذشتہ روز کے واقعات اور اینڈرائیڈ سسٹم کے ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم پر محو گفتگو ہیں۔

اسلام آباد کی معروف یونیورسٹی کے طالبہ نے اینڈرائیڈ سسٹم کے ارتھ کوئیک الرٹ سے متعلق ایک پیغام ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اس ایپ کے ذریعے زلزلے کی اطلاع چند سیکنڈ پہلے ملی جس کے بعد زلزلے کے جھٹکے آئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مجھے اینڈرائیڈ ایپ کی اس خصوصیت کا اندازہ نہیں تھا،اس ایپ کے ذریعے زلزلے کی شدت اور گہرائی کتنی تھی یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ ارتھ کائیک الرٹس سسٹم ایک مفت سروس ہے جو دنیا بھر میں آنے والے زلزلوں کا پتہ لگاتی ہے اور زلزلہ شروع ہونے سے قبل اینڈرائیڈ صارفین کو آگاہ کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ آج سے گیارہ سال قبل اسمارٹ فون پر زلزلے کے بارے میں انتباہ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں اب مزید جدت آچکی ہے۔