انجلین ملک کی گاڑی کو حادثہ، ہجوم نے فون چھین لیا، ویڈیو وائرل

انجلین ملک

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جبکہ اداکارہ کی گاڑی کو ہجوم نے گھیر لیا۔

اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی کو گزشتہ روز حادثہ پیش آیا جس کے بعد انہیں ہجوم نے گھیر لیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انجلین ملک کو گاڑی میں موجود بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ متعدد افراد گاڑی کا گھیراؤ کرکے انہیں باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کی گاڑی کے پاس ہی رکشہ اور دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں اور کچھ گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اداکارہ کا فون ایک شخص نے اٹھا لیا اور انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہہ رہا ہے جبکہ وہ کہہ رہی ہیں کہ فون واپس دیں کہیں نہیں بھاگ رہی یہیں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انجلین ملک کی گاڑی کو حادثہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک رکشہ اور گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

اداکارہ نے حادثے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔