انیل کپور نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

انیل

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار انیل کپور نے ورزش کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

انیل کپور کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ انہوں نے آج انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہیں ٹریڈ مل پر دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’فائٹر موڈ آن۔‘ لیکن تشویشناک بات یہ تھی کہ وہ آکسیجن ماسک لگا کر ٹریڈ مل پر دوڑ رہے تھے جس سے مداحوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوالات نے جنم لیا۔

انسٹاگرام پوسٹ پر کئی مداحوں نے تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا کہ ’جب آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی ہے تو آپ دوڑ کیوں رہے ہیں؟‘ دوسرے نے لکھا ’اکشے کمار کو ہرانے کی تیاری چل رہا ہے۔‘

متعلقہ: انیل کپور نے فلموں کی ناکامی کو مونچھیں ہٹانے سے جوڑ دیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor)

دراصل وہ اپنی 2024ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’فائٹر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس میں ہریتھک روش اور دپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔