بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے ریلیز کے 31ویں دن میں پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے باکس آفس 2023 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
اینیمل سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
باکس آفس رپورٹ کے مطابق فلم اینیمل نے 2023 کے آخری ہفتے کے دوران جو اس کا پانچواں ہفتہ تھا، 4 اعشاریہ 07 کروڑ کا بزنس کیا۔
یوں اس کا مجموعی ریونیو 544.93 کروڑ روپے ہوچکا ہے جو فلم جوان کے بعد 2023 میں دوسرے نمبر کی سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم بن چکی ہے۔
اینیمل کی کامیابی ابھی یہیں رکی نہیں بلکہ دیگر نئی فلمیں ریلیز ہونے کے باوجود یہ مسلسل فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے اور اب یہ شاہ رخ خان کی فلم جوان کا تعاقب کرتی نظر آرہی ہے جو اس کا اگلا ہدف ہے۔