عالمی باکس آفس پر بالی وڈ فلم ’اینیمل‘ نے سب سے زیادہ کمائی کرتے ہوئے ہالی وڈ مووی ’نپولین‘ کو مات دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی نے نہ صرف بھارتی بلکہ عالمی باکس آفس پر بھی طوفان برپا کردیا ہے۔ اینیمل نے ہندی سنیما کی تاریخ میں ویک اینڈ پر کمائی کے لحاظ سے بہترین پرفارمنس دی ہے اور دنیا بھر میں اس وقت باکس آفس پر سب سے بڑی فلم بن کر ابھری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینیمل دنیا بھر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا رہی ہے۔ پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کمانے کے بعد فلم نے لگاتار دوسرے اور تیسرے دن بھی عالمی باکس آفس پر سنچری پلس اسکور کیا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر ’اینیمل‘ نمبر 1 فلم کے طور پر سامنے آئی ہے۔
اینیمل کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقن توقع کررہے تھے کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی مگر یہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ فلم تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل کو بھارت میں بالی ووڈ کی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی اوپننگ ملی ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ تیسری بالی ووڈ فلم ہے جس نے ابتدائی دن 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔
مزید پڑھیں: ’’فلم اینیمل میں ڈائریکٹر نے عورتوں کی تضحیک والے ڈائیلاگ شامل کیے‘‘
امریکی میگزین ورائٹی کے مطابق، یکم سے 3 دسمبر کے ویک اینڈ تک رنبیر کپور کی فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس کے چارٹ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔
فلم ’اینیمل‘ نے پہلے تین دنوں میں مجموعی طور پر 42.1 ملین ڈالرز کمائے ہیں جو بھارتی روپے میں350.7 کروڑ کے برابر ہے اور یہ اس ویک اینڈ پر دنیا بھر میں کسی بھی فلم کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔