’اینیمل‘ میں شامل ایرانی لوک گانے ’جمال کُدو‘ کے بارے میں یہ باتیں جانتے ہیں؟

’اینیمل‘ فلم میں ہیرو کا کردار تو رنبیر کپور نے نبھایا ہے مگر سب سے زیادہ توجہ بوبی دیول نے حاصل کرلی اور اس کی وجہ ہے 70 سال پرانا ایرانی لوک گانا۔

فلم میں ولن ’ابرار‘ کا کردار نبھانے والے بوبی دیول کی ایرانی لوک گانے ’جمال کُدو‘ پرانٹری ہوتی ہے۔ فلم بینوں کو دوبارہ سے فلمایا گیا یہ گانا اور اس میں لارڈ بوبی کا رقص اس قدر پسند آیا ہے کہ وہ اس کے سحر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ دنیا بھر میں مداح اس گانے پر رقص کی ویڈیو بنار ہے ہیں۔

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم کا یہ گانا اصل میں 1950 کی دہائی کا ایرانی لوک گانا ’جمال کُدو‘ ہے جس کے بول ’جمال جمالو‘ بھی ہیں۔

اس گانے کو بالی ووڈ فلم اینیمل میں منفرد انداز میں پیش کیا گیا جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر چھا چکا ہے اور دنیا بھر میں صارفین اصل گانے کو بھی سرچ کررہے ہیں۔

اس ایرانی لوک گانے کو سب سے پہلے سنگر ’شیرازی کوائر‘ نے گرلز ہائی اسکول کی ایک تقریب میں گایا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ گانا شادی کا مقبول گیت بن گیا جو اکثر شادی کی تقریبات میں بجایا جاتا تھا۔

اس گانے کے بول کو ایک نظم سے لیا گیا ہے جس معروف ایرانی شاعر بیجان سمندار نے لکھا تھا۔ اس گانے کے بالی وڈ ورژن کو موسیقار ہرش وردھن رامیشور نے ترتیب دیا ہے۔

یہ گانا اب تک 48 ملین سے زائد بار یوٹیب پر دیکھا جاچکا ہے اور مداحوں کی جانب سے بوبی دیول کے ڈانس کو کاپی کرتے ہوئے ویڈیو بنائی جارہی ہے۔

ان دنوں فلم اینیمل کے گانے ’جمال کُدو‘ پر مداحوں کے بے پناہ ویدیویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، جنھیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ گانا 70 سال سے زائد عرصے کے بعد پھر سے مقبول ہوچکا ہے۔