بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ تریپتی دیمری کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اینیمل کی اداکارہتریپتی دیمری نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سوئزرلیند کی فضا میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویروں میں تریپتی کو سرسبز و شاداب مقامات پر بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ایک دلکش پس منظر بھی ہے، اپنی شاندار تصویروں کے علاوہ تریپتی نے سوئزرلینڈ کی زمین دلکش تصاویر بھی شیئر کیں۔
View this post on Instagram
دریں اثنا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تریپتی نے سبزوں میں ٹہلتے ہوئے خود کی تصاویر شیئر کیں اور اس پر لکھا ’ہر دن کا آغاز شکر گزار دل سے کریں‘۔
بھارتی اداکاری نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد اداکارہ تریپتی کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
اینیمل اس سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بھارتی فلم ہے، فلم نے اب تک دنیا بھر سے 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔