بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد انکیتا لوکھنڈے کا پہلا بیان سامنے آگیا

ممبئی: بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 17 میں گھر کی ممبر انکیتا لوکھنڈے شو کے گرینڈ فائنل ایپی سوڈ میں چوتھی پوزیشن کے ساتھ باہر ہو گئیں۔

انکیتا لوکھنڈے شو میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اور مقابلہ کرنے والوں میں سے ایک تھیں، وہ اس سیزن میں ٹرافی جیتنے کی مضبوط امیدواروں لگ رہی تھیں۔ تاہم چوتھی پوزیشن کے ساتھ ان کا بگ باس کا سفر ختم ہوا۔

بگ باس گھر سے باہر ہونے کے بعد انکیتا لوکھنڈنے نے اپنے بیان میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ شو میں اپنے سفر سے مایوس نہیں ہیں۔

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل منور فاروقی نے جیت لیا

انہوں نے کہا کہ "میں واقعی گھر سے باہر ہونے یا ٹاپ تھری میں نہ پہنچنے سے پریشان نہیں ہوں، گھر کے اندر میرا ایک خوبصورت سفر تھا۔ مجھے اچھا لگتا کہ میں فائنل تک پہنچ سکی‘‘۔

انکیتا نے کہا کہ اس گھر کے باہر میرا پورا خاندان میرا انتظار کر رہا ہے، گھر کے اندر میرا ایک اچھا سفر رہا ہے، میں ان سامعین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور پیار کرنا کبھی نہیں چھوڑا۔

واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے نے دسمبر 2021 میں بزنس مین وکی جین سے شادی کی تھی، دونوں اس سال اکتوبر میں بگ باس 17 کے گھر میں ایک ساتھ داخل ہوئے تھے۔

گھر میں اکثر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا دکھائی دیا، ایک قسط میں دونوں کے درمیان وکی کی اداکارہ منارہ چوپڑا سے بڑھتی دوستی پر گرما گرم بحث ہوئی۔

اس دوران انکیتا نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ان کے تعلقات کو پسند نہیں کرتی ہیں جس سے ان کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔