مسقط: سلطنت عمان میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
عمانی میڈیا کے مطابق ریاست کے انتظامی و قانونی اداروں اور نجی شعبے کے اداروں میں ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹی 1444ھ بروز جمعرات 29 رمضان 1444ھ بمطابق 20 اپریل 2023 سے پیر 24 اپریل 2023 تک ہوگی۔
منگل 25 اپریل 2023 کو دفاتر کھلیں گے اور معمول کے مطابق امور انجام دیں گے۔
کویت
کویت میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 21 سے 25 اپریل کے دوران مملکت بھر میں عید کی تعطیلات ہوں گی۔
سعودی عرب
وزارت ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے اور غیرمنافع بخش اداروں میں عیدالفطر کی 4 تعطیلات ہوں گی۔ عید تعطیلات جمعرات 29 رمضان بمطابق 20 اپریل کی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد سے شروع ہو جائیں گی