کراچی: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے 2 فروری کو نشتر پارک کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی پی پی رہنما محمود مولوی نے کہا کہ کراچی والوں کا خالی نعروں سے پیٹ نہیں بھرے گا، کراچی میں ہم اب اندھیر نگری نہیں چلنے دیں گے۔
محمود مولوی نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اپنی نمائندگی ثابت کرکے دکھائیں گے، ہم جیتیں یا ہاریں کراچی والوں کے ساتھ کھڑ ہیں۔
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ مشترکہ حکومت بنے گی جو ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، آزاد امیدواروں نے رابطے کیے ہیں جیتنے کے بعد شمولیت کا کہا ہے۔
اس سے قبل آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ معیشت چمکے گی تو روزگار ملے گا، ووٹ کی طاقت جیسے استعمال کریں گے ویسا ہی ملک بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت جتنی مضبوط ہوگی ملک اتنا ہی طاقتور ہوگا، میں جو وعدہ کرتا ہوں اسے نبھاتا ہوں، جنوبی پنجاب سمیت پاکستان بھر کے لیے کوشاں رہوں گا۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ایمانداروں کو ووٹ دیں گے تو آپ کی قسمت بہتر ہوگی۔