عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

سول اسپتال کے جیل وارڈ سے خطرناک قیدی فرار

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دنوں کی معافی کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پر دی ہے۔ سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف، دہشت گردی کے مجرمان پر نہیں ہو گا۔

زنا، اغوا، ڈکیتی، غیرملکی ایکٹ کے تحت سزایافتہ، منشیات کے مجرمان بھی  معافی کےحقدار نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غبن، قومی خزانےکو نقصان پہنچانے پر سزایافتہ قیدی بھی معافی کےحقدار نہیں۔ انہوں نے خصوصی سزا کی معافی پر فائدہ اٹھانے والے قیدیوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی ہے۔