ایک اور سیاحتی مقام پر عالمی معیار کا ہوٹل بنانے کا اعلان

وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ایک اور سیاحتی ‏مقام کو پرُکشش بنانے کے ساتھ ساتھ سہولیات فراہم کرنے کی ٹھان لی۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نے تخت بھائی کھنڈرات کا دورہ کیا جہاں انہیں تاریخی ‏مقام پر بریفنگ دی گئی۔ ‏

زلفی بخاری نے کہا کہ تخت بھائی کےآثار قدیمہ کوبین الاقوامی معیارتک لےجانےکاعزم ہے یہاں ‏پرہرقسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

معاون خصوصی نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی ٹورسٹ کیلئےعالمی معیارکےمطابق ہوٹل بنایا جائے ‏گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھرکے عوام کوپیغام دیاکہ یہ تاریخی آثارہے ان کی اپنی اہمیت ‏ہے،سیاح ایک بارضرورتخت بھائی آثارقدیمہ آئیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم سیاحت کوفروغ دینےکےلئےدن رات کوشاں ہے، سیاحت کےفروغ ‏کیلئے عملی اقدامات اٹھارہےہیں۔