وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کا آغاز

وفاق المدارس الشیعہ

اسلام آباد : وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحانات میں میٹرک،ایف اے، بی اے اور ایم اے کے طلبا و طالبات سے لیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ کےزیراہتمام سالانہ امتحانات کاآج سے آغاز ہوگیا، سالانہ امتحانات کے لئے 106امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔

امتحانات میں میٹرک،ایف اے،بی اے اور ایم اے کے طلبا و طالبات سےلیے جارہے ہیں جبکہ قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، فقہ، عقائد ، تجوید و قرات، حفظ قرآن اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔

وفاق المدارس الشیعہ کے امتحانات میں پہلا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے، دوسرا پرچہ2سے5 بجے لیا جائے گا۔

وفاق المدارس الشیعہ نےموسمی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں امتحانات ملتوی کردیئے ہیں ، گلگت بلتستان میں دوبارہ امتحانات کافیصلہ رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔