سال 2023 منشیات فروشوں ، منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کرنے والوں کے لئے بدترین ثابت ہوا

ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس

سال 2023 کے دوران ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے کی منشیات اور اربوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

تفصیلات کے مطابق سال دو ہزار تئیس میں ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے ملک کے مختلف ائیر پورٹ پر متعدد کارروائیاں کیں اور منشیات فروشوں ، منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کر نے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا۔

ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے کی منشیات اور اربوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور بارہ سو اکیاون ملین روپے ضبط کئے۔

سال 2023 منشیات فروشوں ، منی لانڈرنگ ،اور سونے کی اسمگلنگ کرنے والوں کے لئے بدترین ثابت ہوا، اے ایس ایف نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف کئی اسمگلروں کو گرفتار کیا بلکہ منشیات، منی لانڈرنگ ،اور زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔

رواں سال ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے جناح ٹرمینل ،علامہ اقبال ائیرسمیت دیگر پر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 58 کلوگرام ہیروئین ، 18 کلوگرام چرس 98 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن برآمد کی۔

سال 2023 کے دوران اے ایس ایف نے منی لانڈرنگ کی مد میں 1251 ملین روپے ضبط کئے، جس میں میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یو کے پاوٴنڈ درہم ، ترک لیرا شامل ہیں اور کروڑوں روپے مالیت کا 138 کلو گرام سونا بھی بر آمد کیا گیا۔

سال 2023 میں اے ایس ایف کے بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں نئے بھرتی شدہ مردو خواتین اور اافسران نے تربیت بھی حاصل کی۔

اے ایس حکام کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں اے ایس ایف نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بھی ایایس ایف کا کردار اہم رہا ہے۔