کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

کراچی خاتون ہراساں

کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر 11بی میں موٹرسائیکل سوار اوباش شخص راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں مذید اضافہ ہوتا جارہا ہے، نارتھ کراچی سیکٹر 11بی میں موٹرسائیکل سوار اوباش نے خاتون کو ہراساں کیا۔

خاتون کو ہراساں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے، اوباش شخص راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا۔

واضح رہے چند ماہ قبل گلستان جوہرمیں بھی ایک شخص نےراہ چلتی لڑکی سے بےہودگی کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کا خاکہ بھی بنایاگیا، کچھ دن بہت شور ہوا اورپھر پولیس خاموشی سےبیٹھ گئی تھی۔

ایسے واقعات میں متاثرہ لڑکیاں اور ان کے گھر والے سامنے آنے سے کتراتےہیں اور پولیس مقدمہ درج کرلیتی ہے، جس کے بعد انفارمرز کو فعال کردیا جاتاہے، نادراریکارڈ بھی ٹٹولا جاتا ہے لیکن ملزم ہاتھ نہیں آتا۔