گھوٹکی : رونتی میں صحافی بچل گھنیو کو قتل کردیا ، صحافی ڈاکوؤں کے خلاف بھی رپورٹنگ کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑو کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے مقامی صحافی بچل گھنیو کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے بتایا کہ رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاش تحصیل اوباڑو میں منتقل کردی گئی ہے، ڈاکوؤں کا حملہ ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ابتدائی تحقیات کی جارہی ہے تاہم ایف آئی آردرج نہیں ہوئی اور حملہ اوروں کا تعاقب کررہےہیں
واقعہ کے بعد صحافی تحصیل اسپتال اوباڑو پہنچ گئے ہیں، صحافی ڈاکوؤں کے خلاف بھی رپورٹنگ کرتا تھا۔
گھوٹکی میں نصر اللہ گڈانی کے قتل واقعے کے بعد صحافی کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافی محمدبچل گھنجو کے قاتلوں کوگرفتارکرکےسزادلوائی جائے اور کچےکےڈاکوؤں کیخلاف آپریشن مزیدمؤثراورتیزکیاجائے، آزادی صحافت پریقین رکھتےہیں۔