چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی

اسلام آباد: چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی، پنجاب بارڈر پر 500 ٹن چینی پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اشیائےخوردونوش کی قیمتوں اور ذخیرہ اندوزوں سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکاء کو چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہونے والی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔شرکا کو بتایا گیا کہ پنجاب کی 2 شوگر ملز نےجولائی میں چینی کی غیرمعمولی مقدارفیکٹری سےنکالی اور خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی توسندھ پنجاب بارڈرپر500ٹن چینی پکڑی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پراسپیشل یونٹ نےذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی، پنجاب میں پکڑ دھکڑ کے باعث چینی سندھ منتقل کرکےذخیرہ کی جانی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی منتقلی میں ملوث کمپنیاں جےڈی ڈبلیو اور اتفاق شوگر ملزہیں جب کہ وزیراعظم نےذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔