9 مئی فسادات کے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت

9 مئی فسادات کے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کی سرکاری وعسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی فسادات کے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کی سرکاری وعسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص شرپسند سرغنہ ناظم عباس ہے جس کا 9 مئی حملوں میں کلیدی کردار رہا ہے۔

شرپسند سرغنہ سید ناظم عباس پی پی 95 چنیوٹ کا سیاسی نمائندہ اور نثار کالونی لاہور کا رہنے والا ہے جس نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں میں بھرپور اور جارحانہ انداز میں شرکت کی اور توڑ پھوڑ وحملوں میں صف اول میں شامل رہا۔

ویڈیو میں ناظم عباس فوج مخالف نعرے بازی اور دیگر شرپسندوں کی سرپرستی کرکے انہیں اشتعال دلاتا بھی رہا۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر تمام شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔