کراچی : شہر قائد خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، تاہم حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیو فرار ہوا ، جسے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی تاہم حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔
بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرکے ڈمپر ڈرائیو کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں حالیہ مہینوں میں بالخصوص ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا، اسپتالوں کے اعداد و شمار کے مطابق ہیوی گاڑیوں سے حادثات کے باعث 2024 میں تقریباً 500 افراد جان کی بازی ہارے اور 4 ہزار 879 زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں : کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا
گزشتہ ہفتے 18 جولائی کو کراچی کے علاقے ملیر میں سیمنٹ سے لدے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے ٹرک کو نقصان پہنچایا تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے صورتحال کو قابو کرلیا تھا۔