ایک اور پاکستانی کرکٹر نے شادی کر لی

نئی نویلی دلہن دولہے کو لوٹ کر فرار ہوگئی

پاکستان کے ایک اور نوجوان کرکٹر نے اپنے سر پر سہرا سجا کر زندگی کی نئی اننگ شروع کر دی ہے ساتھی کھلاڑیوں نے مبارکباد دی ہے۔

سال رواں اپنی نئی زندگی شروع کرنے والے یہ کھلاڑی پاکستان کے نوجوان کرکٹر موسیٰ خان ہیں جو گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

موسیٰ خان نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا اور ساتھ ہی اپنی جیون ساتھی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصویر بھی جاری کی۔

تصویر میں موسیٰ خان کی دلہن کا چہرہ دوسری جانب ہے جبکہ موسیٰ خان کو ہنستے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ کیپشن میں کرکٹر نے ’الحمد اللہ‘ کیساتھ قرآنی آیت ’خَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا‘ بھی تحریر کی۔

 

موسیٰ خان کی پوسٹ پر قومی کرکٹرز حسن علی، زمان خان، محمد ہریرہ، عامر یامین، ظفر گوہر، محمد حسنین سمیت لاتعداد مداحوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 سالہ محمد موسیٰ نے 2019 میں آسٹریلیا  کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، پی ایس ایل میں وہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔