ایک اور پارٹی کا پی پی کی حمایت کا اعلان

پیپلز پارٹی کا آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا، آرٹیکل 184 ختم کرنے کی تجویز

عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان نے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی اور آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری سے اے این پی کے زمرد خان، داؤخان اور نوابزادہ عمرفاروق نے ملاقات کی جس میں زمرد خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔

اے این پی نے بلوچستان کی حکومت سازی میں مزید متحرک کردار ادا کی یقین دہانی بھی کروائی۔

سینیٹر ارباب عمرفاروق کا کہنا ہے کہ اےاین پی کے وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال و بلوچستان حکومت سازی پر گفتگو کی گئی۔

آصف زرداری سے ملاقات میں صدارتی و سینیٹ انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔