آزادکشمیر میں ایک بار پھر احتجاج کا اعلان

مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے پر 27 مئی کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔

آزادکشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 8 سے 13 مئی تک بےگناہ شہریوں کا خون بہایا گیاجس کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ آزادکشمیر میں نیشنل گرڈ کا قیام اور لوڈشیڈنگ فری زون قرار دیا جائے جب کہ ہائیڈل پراجیکٹس سےمتعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیا جائے۔

اپنے مطالبات میں جوائنٹ ایکشن کمیشن نے کہا کہ تمام حکمران طبقات کی مراعات ختم کرنے کیلئےقانون سازی کی جائے آزادکشمیر حکومت کے 4 فروری کے نوٹیفکیشنز کے بقیہ 8 نکات پر عملدرآمد کیا جائے۔

کمیٹی نے واضح کہا کہ وعدےکے مطابق تمام مقدمات ختم اور تمام اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے پُرامن مظاہرین کی داد رسی اورذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔