پاکستان ترکیہ تعلقات میں بڑی پیشرفت، ترکیہ کی ایک اور ایئرلائن کو پاکستان میں پروازوں کی اجازت مل گئی۔
ترکیہ کی ’’سن ایکسپرس‘‘ کو پاکستان اور ترکیہ کے روٹ پر نامزد کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ نے پاکستان سے’’سن ایکسپرس‘‘ کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے ترکیہ کیلئے پی آئی اے اور ایئربلو نامزد ایئرلائنز ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے ترکش اور پیگاسس نامزد کردہ ایئرلائنز ہیں جب کہ اب ’’سن ایکسپرس‘‘ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔