کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، 150 سے زائد دکانیں مسمار کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے، کورنگی میں آج بھی آپریشن کیا جائے گا۔
انسداد تجاوزات سیل نے کورنگی ساڑھے 5 پر نالوں پر قائم 150 سے زائد دکانیں گرانے کے لیے تیاری کرلی، بھاری مشینری کے ذریعے تابڑ توڑ آپریشن کیا جائے گا۔
دوسری جانب انسداد تجاوزات سیل نے ڈسٹرکٹ ساوٴتھ میں کارروائی کرتے ہوئے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف لگے اسٹال ہٹا دیے، صدر میں ہی تین وال فکسنگ دکانیں بھی گرادی گئیں۔
زیب النسااسٹریٹ کے فٹ پاتھ پر لگے لوہے کے پائپ ہٹائے گئے۔ علاوہ ازیں گلبرگ یوسف پلازہ بلاک16 میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں چبوترے، دیواریں فٹ پاتھ پر بنی دکانیں توڑدی گئیں۔
کراچی: قبضہ مافیا کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پرحملہ
کراچی کے علاقے کلفٹن باغ ابن قاسم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پورے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جارہی ہے، اس کا آغاز ایمپریس مارکیٹ سے کیا گیا، جہاں برسوں سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔
اس آپریشن کی وجہ سے میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔