اداکار انوپم کھیر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

بالی وڈ کے سینیئر  اداکار انوپم کھیر فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم کھیر فلم وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، ان کے کندھے میں چوٹ آئی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار انوپم کھیر نے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے ساتھ ہی انہوں نے بینڈج بنے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

کیپشن میں اداکار انوپم کھیر نے لکھا کہ’ آپ ایک اسپورٹس فلم میں کام کررہے ہوں اور آپ زخمی نہ ہوں ایسا کیسے ہوسکتا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

اداکار نے بتایا کہ وزے 69 کی شوٹنگ کے دوران کندھے پر کافی چوٹ آئی ہے، یہ بہت تکلیف دہ ہے، زرا سی کھانسی پر تکلیف شروع ہوجاتی ہے، اس تصویر میں مسکرانے کی کوشش حقیقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ آئندہ کچھ دنوں میں دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ انوپم کھیر فلم وجے 69 میں ایک بزرگ شہری کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو 69 سال کی عمر میں سائیکلنگ کے مقابلے میں حصہ لیتا ہے ۔