نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کو مثبت قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو بھارتی بورڈ آفیشلز سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی گئی اور ملاقات کا احوال بتایا گیا۔
ذکااشرف نے آسٹریلیا سے متعلق مستقبل کے پلانز پر اعتماد میں لیا جب کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کو بورڈ کو لیز پر دلوانے کی درخواست کی۔ اس متعلق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا حکومت سے بات کرنےکی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گوادر اور گلگت اسٹیڈیم کوپی ایس ایل منصوبوں میں شامل کریں۔
Islamabad: The Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar chairs a meeting regarding the matters related to Pakistan Cricket Board on 11 December 2023.@anwaar_kakar pic.twitter.com/LTOuPllvej
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 11, 2023
انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور اچھے انداز میں چل رہے ہیں پاکستان کرکٹ کو ماڈرن کرکٹ کی جانب بڑھائیں تعاون کےلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پر اعتماد اور اقدامات کو مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کا نہ سوچیں اچھی کرکٹ کھیلیں، پاکستان کو ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرزپرلے جائیں، کھلاڑی با صلاحیت ہیں انہیں یقین ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے پاکستان ٹیم دنیا میں ملک کی سفیرہے گیم آف اسپرٹ ہونا چاہیے۔
چیف سلیکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ رسوائی کا سبب بننے والوں کو دوبارہ نمائندگی نہیں ملنی چاہیے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی رسوائی کاسبب بننے والوں کو دوبارہ نمائندگی دینےکےحق میں نہیں۔