عنزیلہ عباسی نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

عنزیلہ عباسی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کی صاحبزادی عنزیلہ عباسی نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں اداکارہ عنزیلہ عباسی نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شوہر تشفین انصاری کے ساتھ شادی کی پہلی سالگرہ منا رہی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں شادی کی سالگرہ کا کیک، مختلف کھانے اور پالتو بلی کو بھی دکھایا۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج کا دن بہت پیارا ہے کیونکہ ایک سال قبل آج ہی کے دن ہم نے زندگی بھر کی محبت اور ساتھ رہنے کا وعدہ کیا تھا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@anzelaabbasi)

عنزیلہ عباسی کی پوسٹ پر والدہ و اداکارہ جویریہ عباسی نے کمنٹ کرکے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔

تاہم کچھ مداحوں نے ان کے حمل سے متعلق سوالات کرنے شروع کردیے۔

اداکارہ سے کئی مداحوں نے پوچھا کہ وہ حاملہ ہیں؟ تاہم عنزیلہ نے صارفین کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عنزیلہ عباسی اور تشفین انصاری گزشتہ سال اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔