لاہور (20 جولائی 2025): اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلیے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی جہاں معاہدے پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور عمر خان نے دستخط کیے۔
اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ مالی سال 26-2025 میں گھروں کی فنانسنگ صرف بینک آف پنجاب کرے گا، سالانہ اہداف کی بروقت تکمیل کیلیے ایم ایف آئیز کی تجاویز منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی
انہوں نے بتایا کہ اب تک 52 ہزار افراد کو 60 ارب روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں، 90 کروڑ روپے ماہانہ اقساط کی صورت میں واپس وصول ہو چکے ہیں۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ تک مزید 10 ارب روپے درخواست گزاروں میں تقسیم ہوں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کمہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائے گا، قرض فراہمی اور درخواست کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے۔