کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبربگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی گئی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ سمیت دیگرکو بری کردیا تھا۔
نواب زادہ جمیل اکبربگٹی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ چلے گئے تھے۔
ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد اپیل سماعت کے لئے منظورکرلی اورفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔