عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے اور لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی فل بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے سربراہ شاہد بلال حسن ہوں گے جب کہ دیگر ارراکین میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شام ہیں۔