فواد چوہدری کی بازیابی کیلیے درخواست دائر

فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بازیابی کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

بازیابی درخواست فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کسی بھی مقدمہ میں مطلوب نہیں، وہ غیر قانونی قید میں ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ فواد چوہدری کی بازیابی اس عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے، عدالت ان کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔

دوسری جانب درخواست پر سماعت کے دوران تھانہ کوہسار کے مجسٹریٹ نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

آج سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ان کو پولیس اہلکار گھر سے گرفتار کر کے لے گئے۔ فیصل چوہدری کے مطابق بھائی کو کہاں منتقل کیا گیا کچھ نہیں معلوم۔ فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کی۔